• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایف بی آئی نے ٹک ٹاک کو امریکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

ایف بی آئی نے ٹک ٹاک کو امریکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرس رے نے ٹِک ٹِک ایپلیکیشن کو قومی سلامتی کے خدشات کا باعث قرار دیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف بی آئی کرس رے نے وارننگ دی ہے کہ ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپلیکیشن کا کنٹرول چینی حکومت کے ہاتھ میں ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایپ ہماری اقدار کے مطابق نہیں۔

کرس رے نے مزید کہا کہ ایف بی آئی کو تشویش ہے کہ چینیوں کے پاس ایپ کے تجویز کردہ الگورتھم کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہے، جس سے وہ مواد میں ہیرا پھیری کر سکتے ہیں اور اگر وہ چاہیں تو اسے اثر و رسوخ کی کارروائیوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

رے نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ چین روایتی جاسوسی کارروائیوں میں استعمال کے لیے اپنے صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ایپ کا استعمال کر سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply