پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا ہے کہ گرفتار شخص میرا گارڈ ہے، اسے غلطی سے پکڑا گیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم کراچی سے سندھ سے پورا قافلہ لے کر پہنچے تھے، اور عین اسی وقت یہ واقعہ پیش آیا، میرے ساتھ نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ جو کراچی سے میرے ساتھ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا گارڈ میرے ساتھ چل رہا تھا ، وہ تھوڑا پیچھے رہ گیا کہ لوگوں نے غلطی اسے دھر لیا اور پولیس نے گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خبر ملی ہے کہ اس کا نام بھی اس واقعہ میں ذمہ دار ہے جو کہ غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ یا کوئی بھی اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے کہ کسی بھی نہتے یا عام لوگوں پر اس کا نام ڈال رہا ہے تو یہ غلط ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں