آرمی چیف کون بنے گا ؟ ابھی فیصلہ نہیں ہوا : وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس بات کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ کون آرمی چیف بنے گا اور کون جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا چیئرمین۔

اسی دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دفاعی حکام نے بھی کوئی سمری ارسال نہیں کی جس میں سینئر ترین عہدوں پر تقرری کیلئے تھری سٹار جرنیلوں کے نام لکھے ہوں۔

آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر تقرریاں وزیراعظم کا استحقاق ہے۔ عموماً وزیراعظم کو سمری ارسال کرنے کا معاملہ نومبر کے وسط پر شروع ہوتا ہے تاوقتیکہ وزیراعظم خود ہی موزوں نام طلب کرلیں۔

تاہم، حکمران نون لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں میں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدوں تقرری کے حوالے سے غیر رسمی بات چیت ہوئی ہے۔

اگرچہ مجاز اتھارٹی وزیراعظم ہیں لیکن وہ ان تقرریوں کے معاملے میں کسی سے بھی مشاورت کر سکتے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم کی میاں نواز شریف کے ساتھ مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ تقرری کے اعلان سے قبل، توقع ہے کہ وزیراعظم اپنے اتحادی شراکت داروں کو اعتماد میں لیں گے۔

سینئر ترین عہدوں پر تقرری کیلئے سمری ارسال کیے جانے کے وقت پینل میں تمام سینئر ترین افسران کے نام شامل کیے جائیں گے جن میں سے وزیراعظم اپنی پسند سے عہدوں پر تقرری کریں گے۔ عموماً ایک عہدے کیلئے تین افسران کے ناموں پر غور کیا جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سینیارٹی کے لحاظ سے جن 6؍ افسران کے ناموں پر سینئر ترین عہدوں پر تقرری کیلئے غور کیا جا سکتا ہے اُن میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply