دس سال کے دوران کتنے صحافی قتل ہوچکے ہیں ؟

فریڈم نیٹ ورک کی صحافیوں سے متعلق سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا پاکستان میں 96 فیصد مقتول صحافیوں کے لواحقین انصاف کے منتظر ہے۔

تفصیلات کے مطابق فریڈم نیٹ ورک کی جانب سے صحافیوں سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار بارہ سے دوہزار بائیس کے دوران ترپن پاکستانی صحافی قتل ہوئے اور ترپن مقتول صحافیوں کے صرف دو مجرموں کوسزا مل سکی۔

سالانہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 96 فیصد مقتول صحافیوں کےلواحقین انصاف کےمنتظر ہیں، 2014 میں ایک سال میں چودہ صحافی قتل ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 2012 کے بعد سے ہرسال کوئی نہ کوئی صحافی قتل ہوا، سندھ میں سب سے زیادہ 16 صحافی قتل ہوئے جبکہ پنجاب میں 14 میڈیا پرسنز کو نشانہ بنایا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

فریڈم نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ انصاف نہ ملنے کی وجہ پولیس کی چالان پیش کرنے میں ناکامی بتائی گئی ہے۔یہ بھی کہا گیا استغاثہ کی نااہلی بھی مقدمات کے ٹرائل میں بڑی رکاوٹ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply