حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں، ریڈ زون کی باقاعدہ طور پر توسیع کردی گئی جبکہ پولیس اور ایف سی کی تربیت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون کی باقاعدہ طور پر توسیع کردی گئی۔
ریڈ زون کا دائرہ زیروپوائنٹ تک بڑھا دیا گیا اور نقشہ بھی جاری کردیا، ریڈ زون میں پولس ،رینجرز اور فوج تعینات ہوگی اور لانگ مارچ کے شرکاء کو ریڈ زون داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے پولیس نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے پولیس اور ایف سی کی تربیت جاری ہے ، جس میں لانگ مارچ کے شرکا سے کس طرح نمٹنا ہے، بتایا جارہا ہے۔
اسلام آباد کے باہر سے جو بھی دستے آرہے ہیں ان کو تربیت دی جارہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے پیش نظر ریڈ زون جانے والے مختلف راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں