• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صحافی چوہدری غلام حسین کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا

صحافی چوہدری غلام حسین کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا

لاہور کی مقامی عدالت نے بینک کا قرض واپس نہ کرنے کے مقدمے میں گرفتار سنئیر صحافی چوہدری غلام حسین کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے زیرسماعت مقدمے میں ایف آئی اے نے گرفتار سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کو عدالت میں پیش کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے بینک کا قرضہ واپس نہیں کیا، مزید تفتیش کیلئے 14 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

چوہدری غلام حسین کے وکیل اظہر صدیق نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور بتایا کہ 2003 کا وقوعہ ہے اور ملزم کے خلاف 2011 میں ایف آٸی آر درج ہوٸی، چوہدری غلام حسین پر کسی قسم کی جعلی دستاویزات کا الزام نہیں لگایا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھوا دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply