دلہا دیکھتا رہ گیا،مانگ کسی اور نے بھر دی

بھارت میں ہوئی انوکھی شادی، جہاں دلہا کوئی اور تھا لیکن دلہن کی مانگ کسی اور نے بھری۔

بھارت میں ہوئی  شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جہاں ہوئے فلمی سین نے سب کو حیران کر دیا، ویڈیو میں دلہن گھونگھٹ پہنے کھڑی تھی تبھی کسی نے آکر زبردستی اس کی مانگ بھر دی، بھارتی میڈیا نے اسے لڑکی کا عاشق قرار دیا ہے۔

یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے گورکھ پور ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جب انجان لڑکے نے اچانک آک دلہن کی مانگ بھری، تو کچھ دیر دلہا سمیت تمام رشتے دار دنگ کھڑے دیکھتے رہے اور انہیں سمجھ نہ آیا کہ یہ کیا ہوا ہے، ر لڑکی نے بھی سندور لگ جانے کے بعد اپنا گھونگھٹ اتارا اور سندور مٹانے کی کوشش کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

زبردستی سندور لگانے کے ساتھ ہی لڑکا جیب سے کچھ مزید چیزیں نکالنے لگا، لیکن تب تک فیملی کو ہوش آ گیا، اور وہ اس پر چڑھ دوڑے اور اسے نیچے گرا کر خوب پٹائی کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  شادی کی تقریب اگلے روز دوبارہ اسی دولہے سے ہوئی جبکہ عاشق کو گھر بھیج دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply