چینی صدر شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب ہو گئے

چینی صدر شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب ہو گئے ہیں، چینی صدر شی جن پنگ مزید 5 سال کے لیے چین کے حکمران رہیں گے۔

گریٹ ہال میں چینی صدر شی جن پنگ نے نئی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی، چین میں 2 بار سے زائد صدارت کے عہدے پر پابندی تھی، گزشتہ روز نئی ترمیم کے بعد شی جن پنگ کے تیسری بار صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر کو تیسری بار صدر منتخب ہونے کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ صدر شی جن پنگ کو تیسری بار سی پی سی کا جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، چین کے عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانشمندانہ ذمہ داری اور غیر متزلزل لگن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply