پاکستانی گلوکارہ نے پہلا گریمی ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے گریمی ایوارڈز 2022 میں بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا، انہیں ان کے گانے ‘محبت’ کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا۔

عروج آفتاب نے گریمی کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اور یہ ان کی کے کیریئر کی پہلا گریمی ایوارڈ ہے۔ وہ بہترین نئے آرٹسٹ کی کیٹیگری کے لیے بھی نامزد ہیں۔

ایوارڈ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ گانا ہے  جس نے مجھے توڑا اور مجھے دوبارہ اکٹھا کیا۔ اسے سننے اور اسے اپنا بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

عروج آفتاب نے 64 ویں گریمی ایوارڈز کے موقع پر اسٹیج پر کہا، ‘میں نے یہ ریکارڈ ہر اس چیز کے بارے میں بنایا جس نے مجھے توڑا اور مجھے دوبارہ اکٹھا کیا۔ اسے سننے اور اسے اپنا بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔’

 

عروج آفتاب کو جاز اور صوفی گانوں میں عبور حاصل ہے، انہیں 64ویں گریمی ایوارڈز کی دو گیٹگریز “بہترین نئے فنکار” اور “بہترین عالمی میوزک پرفارمنس” کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سعودی عرب میں پیدا ہونے والی 37 سالہ پاکستانی عروج آفتاب نے لاہور سے اپنی موسیقی کا آغاز کیا،اس کے بعد امریکہ کے برکلے کالج آف میوزک سے تعلیم حاصل کی اور اب تک ان کی تین سولو البم آ چکی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply