پاک چین بس سروس شروع، 34 مسافر کاشغر جائینگے

پاک چین بس سروس کے تحت پہلی بس آج سوموار 34 مسافروں کو لیکر لاہور سے چین کیلئے روانہ ہوگی، لاہور سے بس 30 گھنٹوں میں چین کے شہر کاشغر جائیگی، لاہور سے کاشغر تک یکطرفہ کرایہ 13 ہزار روپے ہے، مسافروں کو ناشتہ، کھانا، چائے وغیرہ مفت فراہم کی جائیگی۔ ہر مسافر کو اپنے ساتھ 20 کلو گرام تک سامان لے جانے کی اجازت ہوگی تاہم زائد وزن پر اضافی رقم دینا پڑیگی۔مذکورہ بس کمپنی کے چیف ایگز یکٹو نے بتایا کہ لاہور سے چین جاتے ہوئے مسافروں کو اسلام آباد پہنچ کر ناشتہ کرایا جائے گا، مانسہرہ پہنچ کر چائے اور بشام میں دوپہر کا کھانا، چلاس میں شام کی چائے اور گلگت پہنچ کر رات کا کھانا دیا جائیگا اور رات 8 بجے سے صبح 2 بجے تک مسافروں کو آرام کا وقت دیا جائیگا اور اسکے بعد درہ خنجراب کے راستے کاشغر پہنچایا جائیگا۔بس اسی راستے سے لاہور واپس آئیگی، لاہور سے ہفتے میں 4 روز ہفتہ، اتوار، پیر اور منگل کو بس کاشغر کیلئے روانہ ہوگی جبکہ کاشغر سے لاہور کیلئے بس منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کے روز روانہ ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply