آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ پر چڑھائی کردی

تہران: امریکا کی ایران پر نئی پابندیوں کا اطلاق ہوچکا ہے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ٹرمپ انتظامیہ پر چڑھائی کردی، کہا امریکا کو ایران سے ہمیشہ شکست کھانا پڑی۔ روس اور یورپی ممالک نے بھی امریکی پابندیوں کو افسوسناک قرار دے دیا۔پانچ نومبرسے نئی امریکی پابندیوں کے اطلاق کے بعد ایران اور امریکا میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان گزشتہ 40 سالوں سے تنازع چل رہا ہے مگر اس میں امریکہ نے ہمیشہ شکست کھائی ہے اور ایران کو فتح حاصل رہی ہے۔ایرانی عوام نے بھی امریکی پابندیوں کی بھرپور مذمت کی، عوام کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ہرسال پابندیاں عائد کرتے ہیں جس سے براہ راست عوام متاثر اور معاشی، صحت سمیت دیگر کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ادھر روس اور یورپی ممالک نے بھی امریکی پابندیوں کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔ روس، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور سربراہ یورپی خارجہ امور کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والی کمپنیوں کا تحفظ کیا جائے گا۔ ایران کیساتھ کاروبار یورپی قوانین، سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس سو اکتیس کے عین مطابق ہے۔دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پابندیوں کے خاتمے کیلئے ایران کے سامنے سات شرائط پیش کیں۔پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران عسکریت پسندوں کی حمایت اور بیلسٹک میزائل کی تیاری مکمل بند کرے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply