نیند میں باتیں کرنا لوگوں کے متعلق کیا بتاتاہے؟

کسی کو نیند میں باتیں کرتے سننا جہاں اپنے اندر پراسراریت رکھتاہے کہ بولنے والے کے ذہن میں کیا چل رہا ہے وہیں یہ کافی لطف اندوز بھی ہوسکتا ہے۔

رات کے اس پہر جب ہماری نیند خوب گہری ہوتی ہے ہم میں اکثر لوگ سوتے میں باتیں کرتے ہیں یاتو وہ مکمل طور پربےمطلب ہوتی ہیں یا پھر سیاق و سباق سے ہٹ کرہوتی ہیں۔

سوتے میں بولنے کی عادت تقریباً ایک فیصد بالغوں کو لاحق ہوتی ہے اور عموماً یہ سمجھا جاتا ہے کہ سوتے میں بولتے وقت بولنے والے کے لاشعور میں کیا چل رہا ہے معلوم ہوجاتا ہے۔

تاہم، حقیقت کچھ مختلف ہے۔

نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن کے مطابق نیند میں بولنے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں۔

نیندمیں بولنے کے اسباب میں دباؤ، ذہنی مسائل جیسے کہ ڈپریشن، نیند کی کمی، دن کے وقت تھکن، کسی چیز کا نامناسب استعمال یا بخار ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ نیند کی دیگر مسائل جیسے کہ ڈراؤنے خواب آنے، سوتے میں سانس رک جانے یا پرتشدد خواب دیکھنے میں مبتلا ہیں تو قوی امکانات ہیں کہ آپ نیند میں پولتے بھی ہوں۔

اور اگر آپ کے خاندان میں ہی سوتے میں بولنے کی بیماری ہے، اگرچہ وہ اس کا سبب نہیں ہیں لیکن اس کے تمام بیرونی عوامل ہیں۔

سوتے میں بولنا نیند کے کسی بھی حصے میں ہوسکتا ہے لیکن زیادہ تر ابتدائی مراحل میں ایسا ہوتا ہے اور جتنی کچی نیند ہوتی ہیں باتیں اتنی ہی قابلِ فہم ہوتی ہیں۔

کچھ لوگ بےمطلب بات کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ پوری گفتگو سوتے میں کرلیتے ہیں۔

ڈاکٹر مائیکل بریوس جو ایک نیند کے اسپیشلسٹ ہیں کہتے ہیں کہ سوتے میں جو بولا جاتا ہے وہ بےمطلب ہوتا ہے اور اس بر توجہ دینے یا اس کا تجزیہ کرنا فضول ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسی کوئی معلومات نہیں ہے جویہ بتائے کہ یہ چیز کسی کے متعلق پیش گوئی کرتی ہے یا ان کے لاشعور یا اس جیسی کسی چیز کے متعلق بتاتی ہے۔

بہر حال یہ ایک چیز کی جانب اشارہ ہوتا ہے وہ ہے کم نیند۔

Advertisements
julia rana solicitors

Mirror بشکریہ

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply