کیلی فورنیا: نیند پوری کرنا ہمارے دماغ کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ ہمارا دماغ ایک کمپیوٹر ہے، اور جب کمپیوٹر تھک جائے تو اسے ری بوٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ نیند ہمارے دماغ کو ری بوٹ کر کے ایک دم فریش کردیتی ہے۔
ہم میں سے اکثر لوگ مناسب نیند نہیں لیتے، جبکہ کچھ لوگ اتنا زیادہ سوتے ہیں کہ ‘کمبھ کرن’ کا ریکارڈ توڑ دیتے ہیں۔ لیکن انہیں پتا نہیں کہ زیادہ سونا انسانی صحت کیلئے کس حد تک خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
امریکہ کی ایک طبّی تنظیم کی طرف سے کی گئی تحقیق کے مطابق ضرورت سے زیادہ سونا امراض قلب اور دماغی امراض کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ تحقیق کیلی فورنیا یونیورسٹی کے امراض قلب کے پروفیسر ڈاکٹرچون شینگ کواک کی زیرنگرانی تیار کی گئی۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 10 گھنٹے نیند کرنے والے افراد میں 56 فیصد دماغی اور 49 فیصد امراض قلب کے خطرات پیدا ہوجاتے ہیں۔
یہ تحقیق طویل عرصے تک جاری رہی جس میں 1970ء سے 2017ء تک تقریباً 30 لاکھ افراد کے سونے اور جاگنے کے معمولات کا مشاہدہ کیا گیا۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نیند میں زیادتی قلب و دماغ کے عوارض میں اضافے کی علامت ہے۔ ڈاکٹر کواک کا کہنا ہے کہ قلبی عوارض کے خطرات میں اضافے کے عوامل اور سانس رُکنے کے درمیان گہرا رابطہ ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں