اکسٹھ سالہ بزرگ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

عرب ملک لبنان کی ایک 61 سالہ بزرگ خاتون نے شادی کے 24 سال بعد جڑواں بچوں کو جنم دے دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جڑواں بچوں کو جنم دینے والی 61 سالہ خاتون کی شادی 24 برس قبل ہوئی تھی تاہم اب تک ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

ان جڑواں بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا نام مریم عواضہ ہے جن کا کہنا ہے کہ ‘میں بہت خوش ہوں اور میری دعا ہے کہ ہر عورت ماں بنے کیونکہ میں نے ‘ماں’ کا لفظ سننے کیلئے 23 سے 24 برس انتظار کیا ہے’۔

Advertisements
julia rana solicitors

رواں ہفتے پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کے نام عامر اور حسن رکھے گئے ہیں اور مقامی میڈیا کے مطابق ماں اور بچوں دونوں کی حالت بہتر ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply