• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوکرین کی نیٹو میں شمولیت سے تیسری جنگ عظیم چِھڑ سکتی ہے، روس

یوکرین کی نیٹو میں شمولیت سے تیسری جنگ عظیم چِھڑ سکتی ہے، روس

روس کی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری الیگزینڈر وینیڈکٹوف کا کہنا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت تیسری جنگ عظیم کی وجہ بن سکتی ہے۔

ایک خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیف کو بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ اس قسم کا اقدام یقینی طور پر معاملات کو جنگ عظیم سوئم کی طرف لے جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاید وہ بھی یہی چاہتے ہیں، مغرب نے بھی یوکرین کی مدد کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ اس تنازع میں براہ راست فریق ہیں۔

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے چند ہفتے قبل یوکرین کے چار علاقوں کو روس کا باقاعدہ حصہ بنانے کے لیے ایک تقریب منعقد کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بعد ازاں یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین کےلیے نیٹو فوجی اتحاد کی رکنیت کا عمل تیز کیا جائے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply