پاک بحریہ کیلئے 2 جدید ترین آف شورپٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز ہوگیا، یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کیلئے 2 جدید ترین آف شور پٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے کہا گیا کہ تقریب کا انعقاد رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں ہوا، جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ جہازجدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔
جہازوں کی شمولیت سےسمندری امور کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔
اس موقع پر نیول چیف نےبحری امن واستحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں