بینڈ باجے نے 63 مرغیوں کی جان لے لی

شادی کے بینڈ باجے مرغیوں کی موت کا باعث بن گئے، آتشبازی سے ایک ساتھ 63 مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔ بھارتی ریاست اوڑیسہ میں پولٹری فارم کے قریب بینڈ باجے بجائے گئے، حکام کے مطابق تریسٹھ مرغیوں کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بنی، بھارتی رہائشی رنجیت کمار پریڈا نے باراتیوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرا دی جس میں اس کا کہنا ہے کہ شادی میں اونچی آواز میں موسیقی اور آتشبازی کی وجہ سے اس کی مرغیاں جان کی بازی ہار گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شہری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے ڈاکڑ سے بھی رجوع کیا جس نے اس بات کی تصدیق کی کہ مرغیاں موسیقی کی تیز آواز سے ہلاک ہوئی ہیں، شہری نے باراتیوں سے اپنا نقصان بھرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر تو درج کر لی ہے لیکن ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ 22 سالہ رنجیت کمار شہری نے انجینئیر کی ڈگری ہولڈر ہے جس نے نوکری نہ ملنے کے بعد 2 لاکھ کا قرض لے کر پولٹری فارم کا کام شروع کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply