پنجاب حکومت کا دھرنے کی اجازت دینے سے انکار

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں عوامی تحریک کا مال روڈ پر دھرنا روکنے کی سماعت کرنے سے جسٹس فرخ عرفان خان کی معذرت کےبعد چیف جسٹس نےنیا بنچ تشکیل دیا ہے۔

پنجاب حکومت کے وکیل نےدرخواست میں استدعا کی ہے کہ دھرنے سےملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے جبکہ کے دھرنے سے شہریوں کی زندگی بھی مفلوج ہو جائے گی۔ اس لئے سترہ جنوری کے احتجاجی دھرنے کو روکا جائے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے سیاسی جماعتوں کو مال روڈ پر احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، عوامی تحریک اور پیپلز پارٹی سمیت چھ جماعتوں نے اجازت کیلئے درخواست دی تھی۔

ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری مال روڈ بند کرنا چاہتے ہیں، دھرنے سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونگی، عوامی معاملات متاثرنہیں ہونا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری مال روڈ بند کرنا چاہتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply