دو اہم ن لیگی رہنماؤں کی لفظی جنگ میں شدت

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے دواہم رہنماء پرویزرشید اورچوہدری نثارکے بیانات کی جنگ شدت اختیارکرنے لگی۔ دونوں رہنماء ایک دوسرے پرایک کے بعد ایک تندوتیزبیان کا وارکررہے ہیں ۔

جوڈیشل کمپلیکس میں بیان دیتے ہوئےپرویز رشید نے کہا چوہدری نثاربیان دینا پسند نہیں کرتے یہی ان کی منافقت ہے چوہدری نثارنے شیرکے بغیرایک الیکشن لڑا اوربری طرح ہارگئے ۔

ترجمان چوہدری نثارنے ردعمل دیتے ہوئے پرویزرشید کوغلط بیان اور خوشامدی قراردیتے ہوئے کہا کہ ان دو عادات کے باعث پرویزرشید مسلم لیگ ن کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارنے 1985، 1988، 1990اور2013 کے انتخابات میں شیرکے نشان کے بغیر حصہ لیا اورکامیاب ہوئے،

Advertisements
julia rana solicitors london

ترجمان چوہدری نثارنے کہاکہ ڈان لیکس کمیٹی نے پرویزرشید کوجھوٹ بولنے اورحقائق چھپانے کا ذمہ دارٹھہرایا ہے ، پرویزرشید الزامات لگانے کے بجائے ڈان لیکس کی رپورٹ منظرعام پرلانے کیلئے اپنی حکومت کومجبورکریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply