آلو بخارا کینسر کے مریضوں کیلئے مفید

آلو بخارا صحت سے بھرپور فوائد سے مالامال ہے۔ آلو بخار ا میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ کی طاقت  اوسٹیوپروسس، میکیولر ڈیجنیریشن، کینسر، ذیابیطس ، عمل انہضام اور موٹاپے وغیرہ جیسی بیماریوں کے علاج میں بھرپور مدد فراہم کرتا ہے ۔ آلو بخارا مختلف وٹامنز اور منرلز کے خزانے پر مشتمل ہے۔ یہ وٹامن اے ، سی، کے، ای، وٹامن بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی سکس اسکے علاوہ اس میں موجود معدنیات پوٹاشیم، فلورائیڈ، فاسفورس، میگنیشیم، آئرن، کیلشیم اور زنک شامل ہیں۔  آلوبخارا موٹاپا اور موٹاپے سے تعلق رکھنے والی دیگر پیچیدگیوں کے علاج کے لئے بہترین ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس میں موجود اینٹی اوبیسٹی اور اینٹی انفلیمنٹری اثرات کی وجہ سے موٹاپے سے نجات اور اس سے تعلق رکھنے والے امراض جیسے کولیسٹرول ، ذیابیطس اور دل کے امراض میں بھی بچائو ممکن ہے۔ آلو بخار ا نظام ہضم کے امراض کے علاج میں موثر ہیں۔  سات آلو بخارے رات کو سونے سے پہلے کھانے سے قبض نہیں ہوتا۔ گرمی میں ہونے والا سر کا درد آلو بخارا کھانے سے ختم ہوجاتاہے۔  آلو بخارا متلی، قے اور بے چینی میں بھی بے حد مفید ہے۔ املی اور خشک آلو بخارا بھگو کر اسکا پانی پینے سے گرمی کا خاتمہ اور گرمی سے آنے والا بخار دور کیا جا سکتا ہے۔ یہ بلڈ پریشر، بے چینی اور گرمی سے نجات دلاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply