• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ : برفانی طوفان سے بجلی غائب،لاکھوں گھر تاریکی میں ڈوب گئے

امریکہ : برفانی طوفان سے بجلی غائب،لاکھوں گھر تاریکی میں ڈوب گئے

امریکی ریاست ٹیکساس میں برفانی طوفان کی وجہ سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ آج شام تک بجلی بحال کردی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے شدید برفانی طوفان نے مختلف حصوں کو شدید متاثر کیا جس کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی بری طرح سے متاثر ہے۔

ٹیکساس میں برفانی طوفان کی وجہ سے شہریوں کو سفر کرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹیکساس میں 3 لاکھ سے زائد افراد گزشتہ 48 گھنٹے سے بجلی سے محروم ہیں۔

بجلی کا نظام ٹیکساس کے مرکزی شہر آسٹن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شدید متاثر ہوا ہے۔ برفانی طوفان کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں درخت گر گئے ہیں جس کی وجہ سے شہری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کی شام تک تمام علاقوں کی بجلی بحال کر دی جائے گی۔

  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply