اینٹی بائیوٹکس بارے چند بنیادی غلط فہمیاں

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سروے کے تحت دنیا بھر میں دس ہزار سے زائد لوگ صحت کے مسائل کے حل اور فوری آرام کے لئے اینٹی بائیوٹکس کا استعمال کرتے ہیں۔ مسئلے کے حل اور صحت کی بحالی کے لئے اینٹی بائیوٹکس لے تو لی جاتی ہیں لیکن ان کے بارے میں چند بنیادی غلط فہمیاں عام ہیں۔ اینٹی بائیوٹکس پینسلین بیکٹیریل انفیکشن جو نہ صرف مہلک تھے بلکہ جان لیوا بھی تھے اسکے علاج کے لئے استعمال کی گئی۔ لیکن اس سے نئے اینٹی بائیوٹکس کو تلاش کرنے کی لگن بڑھ گئی۔ اسی لئے مختلف طرح کے انفیکشن سے لڑنے کے لئے آج مارکیٹ میں کئی طرح کی اینٹی بائیوٹکس دستیاب ہیں۔

اینٹی بائیوٹکس کے بارے میں جو چند بنیادی غلط فہمیاں ہیں وہ جاننا ضروری ہیں۔ آپ حیران ہوتے ہونگے کہ اینٹی بائیوٹکس بیکٹیریا کا خاتمہ کیسے کرتی ہے۔ بیکٹیریا اور انسانی خلیات کے درمیان مماثلت اور اختلافات موجود ہیں۔ بیکٹیریا اورانسانی خلیات ساخت میں مختلف ہوتے ہیں۔ اینٹی بائیوٹکس کچھ اس طرح کام کرتی ہیں کہ یہ بیکٹیریا کے خلیات پر اثر انداز ہوتی ہیں جبکہ انسانی خلیات پر نہیں۔ جب آپ کوئی بھی اینٹی بائیوٹکس لیتے ہیں تو وہ خون میں داخل ہو کر جسم کے ذریعے سفر کرتی ہے اور بیکٹیریا کو ہلاک کر دیتی ہے۔ اس بات میں اختلاف ہے کہ بیکٹیریا کچھ اچھے بھی ہوتے ہیں تو جب بیماری کی حالت میں اینٹی بائیوٹکس لی جاتی ہیں تو وہ بیماری پھیلانے والے بیکٹیریا کے ساتھ اچھے بیکٹیریا کا بھی خاتمہ کر دیتی ہیں۔ اچھے بیکٹیریا جو آپکے جسم میں ہوتے ہیں وہ کئی طریقوں سے جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ تو اگر اینٹی بائیوٹکس کے استعمال سے ان بیکٹیریا کا بھی خاتمہ ہوجائے تو اس عمل سے آپکی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اچھے بیکٹیریا کے خاتمے سے دوسرے بیکٹیریا میں اضافہ ہوتا ہے جو انفیکشن پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔ بعض اوقات اینٹی بائیوٹکس رہائشی جرثوموں کے توازن میں بگاڑ پیدا کر دیتا ہے جسکے باعث اچھے بیکٹیریا کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اور وہ مزید نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر آپ طویل عرصے سے اینٹی بائیوٹکس لے رہے ہیں تو یہ صحت پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ اگر آپ وقتی طور پر اینٹی بائیوٹکس لیتے ہیں اور صحت یاب ہوجاتے ہیں۔ اس طرح اچھے بیکٹیریا جو آپ کے جسم میں ہوتے ہیں انھیں نقصان نہیں پہنچتا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply