آلو آنکھوں میں کھجلی اور سرخی سے بچاؤ میں مددگار

آنکھیں انسانی اعضا کا سب سے نازک اور حساس حصہ ہیں، اس لئے ان کی حفاظت اور خیال کے لئے توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی، دھول مٹی، گردوغبار ، نیند کا پورا نہ ہونا اور ایسی ہی دوسری کئی تکالیف جن کا سامنا آنکھوں کو دن رات کرنا پڑتا ہے۔ اکثر اوقات کسی بھی وجہ سے آنکھوں میں خارش شروع ہوجاتی ہے، جو کبھی کبھار تکلیف دہ ہوتی ہے ۔  کھیرا آنکھوں کی حفاظت کے لئے ایک بہترین قدرتی جزو ہے۔ اس کے لئے آپ ایک عدد کھیرا لیں اور باریک قتلے یا سلائس کی شکل میں کاٹ لیں۔ اب انہیں ایک گھنٹے کے لئے ریفریجریٹر میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں اور اس کے بعد ان کھیرے کے ٹھنڈے سلائسزکو آنکھوں پر رکھیں۔ اس عمل کو دن میں چار سے پانچ مرتبہ کیا جاسکتا ہے۔

اس طریقہ سے آنکھیں فریش اور صحت مند لگتی ہیں۔ آنکھوں کی تمام تکالیف کو دور کرنے کے لئے کیسٹر آئل بھی بہترین علاج ہے، کیسٹر آئل میں ایسے اوصاف پائے جاتے ہیں جو آنکھوں کے ساتھ بالوں اور دیگر جسمانی مسائل میں بھی فائدہ دیتے ہیں، اسے باقاعدگی سے استعمال کرنے سے پلکیں لمبی گھنی ہوتی ہیں اور بالوں کی افزائش میں بھی اضافہ ہوتا ہے، آنکھوں میں شدید خارش کو ختم کرنے کے لئے ایک نئے آئی ڈراپر میں کیسٹر آئل بھریں اور احتیاط سے ایک ایک قطرہ دونوں آنکھوں میں ڈالیں یہ عمل دن میں تین سے چار بار کریں آنکھوں کی سوزش اور سوجن ختم ہوجائے گی اور ان کی چمک میں بھی اضافہ ہوگا۔ آنکھوں کی خارش کو دور کرنے کے لئے دودھ بہترین ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کیلئے تھوڑے سا دودھ پیالے میں نکال کر ریفریجریٹر میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ ایک یا دو گھنٹوں کے بعد نکال کر کاٹن بال کی مدد سے آنکھوں کے ارد گرد اور اوپر اس دودھ کو لگائیں اس عمل سے آنکھوں کو تقویت ملے گی اور جراثیم کے ساتھ دھول مٹی اور خارش کا بھی خاتمہ ہوگا۔ آلو اپنی بے پناہ غذائی اجزا کی بدولت جلد کے لئے انتہائی فائدہ مند جانا جاتا ہے،  چہرے پر ہونے والے سیاہ نشانات یا جھائیوں کے خاتمہ کے لئے آلو کا رس اکسیر کا کام دیتا ہے اس کے علاوہ آنکھوں کی خارش دور کرنے، ان کا پھولنا یا سوجنا کم کرنے، آنکھوں کی سرخی کم کرنے اور انہیں چمکدار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ عرق گلاب  آنکھوں کی خارش اور دوسری الرجیز کے خاتمہ کے لئے بہترین ٹانک سمجھا جاتا ہے، حیرت انگیز طور پر کچھ سبزیوں میں قدرتی طور پر ایسے کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو آنکھوں کی سوزش اور خارش میں فائدہ دیتی ہیں اس ضمن میں گاجر اور پالک کا جوس یا رس آنکھوں کے مسائل کو دور کر سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply