• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈاکٹر اپنے دونوں گردے مجھے دے،خاتون کا عدالت کے ذریعے مطالبہ

ڈاکٹر اپنے دونوں گردے مجھے دے،خاتون کا عدالت کے ذریعے مطالبہ

دھوکے سے خاتون کے گردے نکالنے پر متاثرہ خاتون نے حکومت سے اپیل ہے کہ اسے ڈاکٹر کے دونوں گردے دلوائے جائیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر مظفرپور کے نجی ہسپتال میں رواں برس ستمبر میں پیش آیا جہاں 38 سالہ سنیتا دیوی کو بچہ دانی میں انفیکشن کے علاج کے لیے لایا گیا تھا لیکن ڈاکٹر نے دھوکے سے دونوں گردے نکال لیے۔

رپورٹس کے مطابق سنیتا اب ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر ان کے ڈائیلیسز ہورہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیتا نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ‘فراڈ کرنے والے ڈاکٹر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ڈاکٹر کے دونوں گردے نکال کر اسے لگائے جائیں تاکہ وہ اپنی زندگی پہلے جیسی گزار سکیں’۔

متاثرہ خاتون نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ‘اگر ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کی گئی تو یہ ان تمام لالچی ڈاکڑز کیلئے سبق ہوگا جو غریب عوام کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں’۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آر کے سنگھ نامی ملزم ڈاکٹر آپریشن کے بعد سے مفرور ہے اور پولیس کو اس کے ٹھکانے کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔

Advertisements
julia rana solicitors

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سنیتا تین کم عمر بچوں کی ماں ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ اس کی زندگی بچائی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرسکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply