پاک فوج میں 2 لیفٹیننٹ جنرلز کے تبادلے اور تقرریاں

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے جس کے تحت کور کمانڈر لاہور کو تبدیل کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا تبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر تعینات کیا گیا ہے جب کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو نیا کورکمانڈر لاہور لگایا گیا ہے۔واضح رہےکہ کور کمانڈر لاہور تعینات کیے جانے سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات تھے، انہیں گزشتہ سال ستمبر میں کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا تھا جب کہ ان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ لگایا گیا تھا۔

  • merkit.pk
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply