• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے گھر میں اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے گھر میں اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی

بچوں کو جدید ٹیکنالوجی کی لت لگانے والے ٹیکنالوجی سے خود بےزار ہیں، یہی وجہ ہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے گھر میں اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا گیٹس اپنے بچوں کو اسمارٹ فون سے دور ہی رکھتی ہیں اور کمپیوٹر بھی صرف باورچی خانے میں استعمال کی اجازت ہے تا کہ وہ بہت زیادہ وقت نہ دیں سکیں۔

بل گیٹس اپنے دفتر میں کتابیں پڑھنے میں گھنٹوں صرف کرتے ہیں اور باقی لوگ اپنے کمپیوٹر پر بیٹھے ہوتے ہیں۔

امریکا میں ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر بنانے کے لیے مشہور سیلی کون ویلی میں سب سے بڑے اسکول والڈورف اسکول میں 11 سال سے کم عمر بچوں کے لیے الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی ہے۔

اس اسکول میں ای بے، ایپل اور گوگل کے ملازمین کے بچوں کو کھانا بنانا اور گھریلو استعمال کی چیزیں بنانا سکھایا جاتا ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ترجیح دیتے ہیں کہ ان کے بچے گھر سے باہر جا کر کھیلیں جب کہ ایپل کے بانی اسٹیو جابز نے بھی اپنے بچوں پر گھر میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر پابندی لگا رکھی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ حیران کن ہے کہ ٹیکنالوجی بنانے والے کس طرح اپنے بچوں کو اس کے استعمال سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply