• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فارن فنڈنگ کیس میں عدالت نے عمران خان کو فوری طلب کرلیا

فارن فنڈنگ کیس میں عدالت نے عمران خان کو فوری طلب کرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارن فنڈنگ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو فوری طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں فارن فنڈنگ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کی جانب سے سلمان صفدر اور انتظار حسین پنجوتہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ اسی مقدمے میں اور بھی دو لوگ شامل ہیں،مقدمےمیں شامل 2لوگوں نے ضمانت کیلئےعدالت سے رجوع کیا تھا لیکن خاتون ایڈیشنل سیشن جج نےدرخواست گزاروں کا کیس سننےسےمعذرت کی تھی۔

وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ ہم ٹرائل کورٹ جانا چاہتے ہیں مگر ضمانت دی جائے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے خیال میں یہ کیس کس عدالت میں جانا چاہیے؟

سلمان صفدر نے کہا کہ یہ کیس بینکنگ کورٹ یا اسپیشل سینٹرل کورٹ کا ہے، اس کیس میں فیک اکاؤنٹس کا کوئی ذکر نہیں ، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کہاں ہے ؟ جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ اگر عدالت چاہے تو درخواست گزارحاضر ہوجائیں گے۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پراعتراضات نظر انداز کرتے ہوئے انتظامیہ کو عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالت پیشی تک عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا، چیف جسٹس نے کہا درخواست گزار تین بجے تک اس عدالت میں پیش ہوجائیں ، جس پر وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ 3بجے دیر ہو جائے گی ابھی آدھے گھنٹے میں آجاتےہیں تو چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ ٹھیک ہے آجائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply