• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کینیا ہیومن رائٹس کمیشن نے ارشد شریف کی موت کو قتل قرار دے دیا

کینیا ہیومن رائٹس کمیشن نے ارشد شریف کی موت کو قتل قرار دے دیا

کینیا ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے بھی ارشد شریف کی موت کو قتل قرار دے دیا گیا ہے۔

کینیا ہیومن رائٹس کمیشن کے مارٹن ماوین جینا نے کہا ہے کہ ارشد شریف کو واضح طور پر منصوبہ بندی کر کے قتل کیا گیا۔

مارٹن ماوین جینا نے کہا کہ تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اندر کے لوگوں کی کارروائی ہے، کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ارشد شریف کی نگرانی کی جارہی تھی۔ پولیس کا موقف کمزور ہے کہ ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کے سبب ہوا، ارشد شریف جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ اہم افراد ہی استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی واضح ہے کہ ارشد شریف پر گولی چلانے والے تربیت یافتہ تھے، دنیا کے تمام ممالک میں کرپشن سے متعلق کینیا پولیس کا تیسرا نمبر ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ کینیا پولیس کی 2 دہائیوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دے چکے ہیں، کینیا پولیس غیر قانونی ہلاکتوں اور جبری گمشدگیوں کے حوالے سے بدنام ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply