سادہ سی بات/حسان عالمگیر عباسی

حیرانی ہوتی ہے
جب لوگوں کا ان نام نہاد سیاسی لیڈرز اور غیر جمہوری جتھوں کے لیے خون خشک ہوتا نظر آتا ہے۔ نہ لین نہ دین بس خوامخواہ کی بحث!

اور شدید حیرانی ہوتی ہے
جب کچھ لوگ اپنے اپنے مسلک فرقے مذہب کی پیروی میں دوسرے کے مسلک اور فرقے کو سنا رہے ہوتے ہیں

اور بہت شدید حیرانی ہوتی ہے
جب ریاستی اداروں (شجر ممنوعہ اور ناقابلِ محاسبہ) کی محبت میں دیوانگی کی حد تک لوگ مر رہے ہوتے ہیں

Advertisements
julia rana solicitors london

سادہ سی بات یہ ہے کہ
انھوں نے دینا کچھ نہیں ہے لیکن سب لے کر ضرور بھاگ جائیں گے مثلاً وقت، رشتے، امن، سکون، محبت، آشتی، زندگی(جو بدقسمتی سے ایک بار ملتی ہے)، ہمدردی، چاہت اور آپ کی اپنی ذات لہذا اپنے اپنے حلقوں میں ممکنہ حد تک لیڈرز بن جائیں اور اپنے آپ کو پیش بھی کریں اور تمام رائج سٹرکچرز یا روایات کو کچل کر نیا زمانہ نئی صبح و شام پیدا کریں۔۔۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply