ڈیرہ اسماعیل خان: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس دی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیلاب متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین بینک میں چیک دیں گے اور انہیں پیسے مل جائیں گے۔ عوام سے اکٹھا کیا گیا پیسہ شفاف طریقے سے مستحق افراد تک پہنچانا بڑی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ہماری بہت مدد کی ہے اور ہم نے پنجاب کے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس دی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ غریب افراد دکانوں سے 10 فیصد کم ریٹ پر آٹا اور چینی لے سکتے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں