• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صرف پنجاب کے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کا کیس سنیں گے،لاہور ہائیکورٹ

صرف پنجاب کے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کا کیس سنیں گے،لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ صرف پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کا کیس سنیں گے، حکمِ امتناع بھی پنجاب کے ایم این ایز کے لیے ہو گا، دیگر صوبوں کے ایم این ایز متعلقہ ہائی کورٹس سے رجوع کریں۔

عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا حکم معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے اراکینِ اسمبلی کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن سے 7 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔

عدالتِ عالیہ کے حکم کے مطابق 70 ایم این ایز کے کیس سے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے ایم این ایز کے نام خارج ہوں گے، صرف پنجاب کے حلقوں میں ضمنی الیکشن کا عمل معطل رہے گا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے اس حکمِ امتناعی کا اطلاق دوسرے صوبوں کے مستعفی ایم این ایز پر نہیں ہو گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

لاہور ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا 17 جنوری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا، قومی اسمبلی کے متعلقہ حلقوں میں ضمنی الیکشن بھی معطل رہے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply