آنگ سان سوچی کو چار سال قید کی سزا

فوجی بغاوت کے بعد میانمار کی سابق رہنما آنگ سان سوچی کو 4 سال کی قید سنا دی گئی۔

یکم فروری کی بغاوت کے بعد سے فوج کی جانب سے آنگ سان سوچی کے خلاف سینکڑوں مقدمات میں سے پہلا فیصلہ سنایا گیا ہے۔ یہ فیصلہ عوام کو اکسانے اور کورونا قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات سے متعلق سامنے آیا ہے۔

آنگ سان سوچی کے خلاف دیگر مقدمات میں بدعنوانی کے متعدد الزامات، ریاستی رازوں کے ایکٹ کی خلاف ورزی، اور ٹیلی کام قانون شامل ہیں جس میں مجموعی طور پر ایک صدی سے زیادہ قید کی سزا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹ کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت انتخابات کے بعد سویلین حکومت اور فوج کے مابین کشیدگی کی وجہ سے ہوئی۔ میانمار کی فوج نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply