اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کا نام ایف آئی آر میں نامزد ہے، ہم نے باقاعدہ پراسس فالو کیا اور کورٹ سے کارروائی کی اجازت لی ہے تاہم پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پراسس کیلئے بار بار مختلف تھانوں میں جا رہے ہیں، ہمیں روزنامچہ میں اپنی آمد اور روانگی بھی درج نہیں کرنے دی گئی۔
Advertisements
ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالت کے احکامات کے مطابق یہاں آئے ہیں اور انہیں جا کر آگاہ کریں گے،عدالت بتائے گی کہ توہین عدالت لگتی ہے یا معاملہ کوئی اور پراسس میں جائے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں