• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ذوالفقار بھٹو جونیئر کا دنیا سے پاکستان کا قرض معاف کرنے کا مطالبہ

ذوالفقار بھٹو جونیئر کا دنیا سے پاکستان کا قرض معاف کرنے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے و سماجی رہنما ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر نے دنیا سے پاکستان کا قرض معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قرض معاف نہ کیے گئے تو لوگ بھوکے مر جائیں گے، یہاں قحط سالی آ رہی ہے، دنیا کو ہمارا قرض معاف کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ پاکستان میں کرپشن، سیاسی بد انتظامی ہے۔ ذوالفقار بھٹوجونیئر نے کہا ہے کہ میں اپنی فیملی پر ذاتی حیثیت میں تنقید نہیں کرنا چاہتا مگر یہ سیاست کی بات ہو رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ وزارت تعلیم کی بات کی جائے تو اعلیٰ تعلیم کے لیے رشوت دینی پڑتی ہے، لوگوں کو تعلیم کے حصول کے لیے بھی رشوت دینی پڑ رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply