• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاک فوج میں عمران خان کے متنازع بیان پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، آئی ایس پی آر

پاک فوج میں عمران خان کے متنازع بیان پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاک فوج میں عمران خان کے متنازع بیان پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فیصل آباد میں پاک فوج سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جلسے میں فوج کی سینئر قیادت کے بارے میں ہتک آمیز اور انتہائی غیر ضروری بیان دیا گیا، فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج قوم کی سلامتی اور تحفظ کیلئے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کا آئین میں واضح طریقہ کار ہے، اس کے باوجود عہدے کو متنازع بنانے کی کوشش افسوسناک ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ فوج کی اعلیٰ قیادت کو سیاست میں ملوث نہ پاکستان کے مفاد میں ہے نہ فوج کے مفاد میں ہے، فوج آئین کی بالادستی کے عزم پر قائم ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply