• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • درّہ خیبر: گھر میں دھماکہ، ذہنی معذور شخص بیوی بچوں سمیت شہید،زخمیوں کی حالت تشویشناک

درّہ خیبر: گھر میں دھماکہ، ذہنی معذور شخص بیوی بچوں سمیت شہید،زخمیوں کی حالت تشویشناک

(مکالمہ ویب ڈیسک/رپورٹ :قاضی فیض اللہ)درّہ  خیبر  میں گھر میں دھماکے کے باعث ایک ہی خاندان کے   6 لوگ موقع پر شہید ہوگئے،جبکہ پانچ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کچھ دیر پہلے درہ خیبر کے علاقے سدوخیل میں جو کہ پاکستان کے انٹرنیشل کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کا گاؤں ہے، میں   ایک گھر میں زوردار دھماکہ ہوا ،جس میں شفیق آفریدی(جو کہ ذہنی معذور  تھا) اس کی بیوی دو بیٹے ایک بیٹی اور ایک بھانجی موقع پر شہید ہوگئے ہیں۔بچوں کی عمر 1سال لے کر دس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں ۔باقی  پانچ   زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد  تشویشناک حالت میں پشاور ہسپتال بھجوا دیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

بتایا جاتا ہے  کہ بچے قریبی پہاڑی سے کوئی دھماکہ خیز مواد اٹھا کر لائے تھے جو گھر میں پھٹ گیا۔گھر ساتھ لائے گئے مزید دھماکہ خیز مواد(مائین) ابھی تک وہیں  پڑے   ہیں، جس کو ناکارہ بنانے کےلے گاؤں خالی کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply