• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیوزی لینڈ کے آل راونڈر کولن ڈی گرینڈہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

نیوزی لینڈ کے آل راونڈر کولن ڈی گرینڈہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

نیوزی لینڈ آل راونڈر کولن ڈی گرینڈہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔

نیوزی لینڈ کے آل راونڈر کولن ڈی گرینڈ نے انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر باد کر دیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے آل راونڈر کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔

کولن ڈی گرینڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اپنی فٹنس اور فیملی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔

انکا کہنا ہے کہ میں مزید جوان نہیں ہوسکتا۔ سخت ٹریننگ اور اسکے ساتھ ساتھ انجری کے مسائل بھی ریٹائرمنٹ کی ایک وجہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب وہ زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

کولن ڈی گرینڈہوم نے بطور آل راونڈر نیوزی لینڈ کی طرف سے تینوں فارمیٹ میں ایک سو سے زائد میچز کھیلے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply