• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب کے 5 کروڑ 50 لاکھ افراد کو رواں ماہ سے مفت بجلی دی جائیگی، وزیراعلیٰ

پنجاب کے 5 کروڑ 50 لاکھ افراد کو رواں ماہ سے مفت بجلی دی جائیگی، وزیراعلیٰ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کا بل ادا کرے گی، اگست میں آنے والے بجلی کے بلوں کی ادائیگی صوبائی حکومت کرے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے یہ بات اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے عوام کے لیے مفت بجلی فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے، عوام کو ریلیف دینا پہلی ترجیح ہے اور رہے گی، مفت بجلی کی فراہمی سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی، اب ریاست بچانے کا سوال ہے، مفت بجلی کی فراہمی سے عام آدمی کوحقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا، مفت بجلی کی فراہمی مسلم لیگ ن کی حکومت کا غریب پرور اقدام ہے، حکومت کا یہ اقدام عام آدمی کی مشکلات میں کمی لائے گا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کا بل حکومت پنجاب ادا کرے گی، اگست مین آنے والے بجلی کے بلوں کی ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی، صوبے کے 5 کروڑ 50 لاکھ افراد کو رواں ماہ سے مفت بجلی دی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

حمزہ شہباز نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفت و شنید کرتے ہوئے کہا کہ روشن گھرانہ پروگرام کا آغاز رواں ماہ سے کیا گیا ہے، معیشت سنبھالنے کے ساتھ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے کاوش جاری ہیں، نعرے نہیں لگاتے بلکہ وعدے نبھاتے اوران پر عمل کر کے دکھاتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply