• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حملے کے بعد ذہنی طور پر زیادہ چست ہو گیا ہوں ، مارنے کی منصوبہ بندی کرنیوالے طاقتور ہیں، عمران خان

حملے کے بعد ذہنی طور پر زیادہ چست ہو گیا ہوں ، مارنے کی منصوبہ بندی کرنیوالے طاقتور ہیں، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حملے کے بعد ذہنی طور پر پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو گیا ہوں، میرے قتل کی منصوبہ بندی دو ماہ پہلے ہوئی تھی، ہمارا اندرونی مسئلہ ہے خود حل کریں گے ، بیرونی طاقتوں کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں  نے ترکیہ کے نشریاتی ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ عوام میں گیا تو 24 ستمبر کو حملے سے متعلق انکشاف کیا تھا، جب میری حکومت گرائی گئی تومجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی بنائی گئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار جانے کے بعد ہم نے 75 فیصد ضمنی انتخابات جیتے، مقبولیت دیکھ کرپوری کوشش کی گئی کہ کسی طرح ریس سے باہر کیا جائے، جب میری حکومت گرائی گئی تو پارٹی کی مقبولیت میں اور اضافہ ہوا،عوام کی جانب سے شدید ردعمل آیا۔

عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف مذہبی کارڈ کا استعمال کیا اور باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، میرے خلاف تاثر پیدا کیا گیا کہ جیسے میں نے مذہبی جذبات مجروح کیے ہیں، منصوبہ تھا قتل ہو جاتا تو حکومت تاثر دیتی کہ کسی مذہبی جنونیت والے نے قتل کیا، میرے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے لوگ طاقتور ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلٹ پروف کا سہارا بھی لیں تو ان کے پاس مارنے کے کئی طریقے ہیں، 6 ماہ سے مہم چلا رہا ہوں اور ہمارے لیے مسلسل وارننگ آ رہی تھی کہ اگر آپ نے لانگ مارچ کیا تو آپ کی جان کو خطرہ ہو گا،
موجودہ حکومت کی جانب سے تحریری وارننگ موصول ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان نے کہا کہ میرے پاس آپشنز کیا تھے؟ کیا میں انتخابات کیلئے اپنی جدوجہد ختم کر دیتا؟ کیا میں گھر بیٹھ کر ناانصافی دیکھتا رہتا؟ لیکن میں ایسا نہیں کر سکتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply