• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈالر نیچے، اسٹاک اوپر، ملکی معیشت بہتری کی راہ پر گامزن

ڈالر نیچے، اسٹاک اوپر، ملکی معیشت بہتری کی راہ پر گامزن

انٹر بینک میں آج بھی ڈالر مزید سستا اور روپیہ مزید مستحکم ہو گیا، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 1 روپے 51 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں 2 روپے 49 پیسے بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت میں تنزلی کا سلسلہ جاری رہا۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 49 پیسا سستا ہونے کے بعد 213 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا جو بعد میں 213.98 پر بند ہوا، جمعہ کو ڈالر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 764 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43,621.82 کی سطح پر بند ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply