• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب: اہم سیاسی و معاشی فیصلے متوقع، فارن فنڈنگ تحقیقات پر مشاورت ہو گی

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب: اہم سیاسی و معاشی فیصلے متوقع، فارن فنڈنگ تحقیقات پر مشاورت ہو گی

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے طلب کیے جانے والے وفاقی کابینہ اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم سیاسی و معاشی فیصلے کیے جائیں گے، ضمنی انتخابات اور دوست ممالک کے دوروں پر بھی مشاورت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ تحقیقات پر بھی بات چیت ہو گی، سیلاب متاثرین کی بحالی اور نقصانات پر بریفنگ دی جائے گی، نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کی منظوری دی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وفاقی کابینہ کے طلب کردہ اجلاس میں عمران خان دور میں برطانیہ سے آنے والی رقم بحریہ ٹاون کو دینے کے معاملے پر بات ہو گی، رقم بحریہ ٹاوں کو دینے کی تحقیقات پر کابینہ کمیٹی اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply