• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوم آزادی:بابر اعظم، ارشد ندیم اور نوح دستگیر سمیت کھلاڑیوں کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان

یوم آزادی:بابر اعظم، ارشد ندیم اور نوح دستگیر سمیت کھلاڑیوں کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان

یوم آزادی کے موقع پر کھلاڑیوں کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق یوم آزادی پر جن افراد کو مختلف سول ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا ہے ان میں کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی ہیں۔

حکومت پاکستان نےاسکوائش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کے لیے نشان امتیاز کا اعلان کر دیا۔ قومی کر کٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کے لیے ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

کامن ویتلھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکرگی کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔

کبڈی فیڈریشن کے سربراہ چوہدری شافع کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔ کبڈی کے کھلاڑی شفیق چشتی کیلئے تمغہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

کوہ پیما سرباز علی، کوہ پیما لٹل کریم، اسنوکر پلیئر احسن رمضان، کراٹیکا شاہدہ ، اسکیئنگ کی کھلاڑی آمنہ والی، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مسعود جان، مارشل آرٹس میں عرفان محسود کو بھی پرائیڈ آف پرفارمنس ملے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازنے کی باضابطہ تقریب 23 مارچ 2023 کو منعقد کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply