• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آخری یاد، شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ کی نئی تصویر جاری کر دی

آخری یاد، شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ کی نئی تصویر جاری کر دی

شاہی خاندان کی جانب سے ملکہ الزبتھ کی نئی تصویر جاری کی گئی ہے۔

سرکاری تدفین سے قبل شاہی خاندان کے آفیشل اکاونٹ سے ملکہ کی مسکراتی تصویر پوسٹ کی گئی ہے، جس کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر لی گئی تھی۔

ساتھ ہی یہ پیغام بھی درج ہے کہ آج لاکھوں لوگ ملکہ کی شاندار زندگی کو یادگار بنانے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔

 

یاد رہے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج  ویسٹ منسٹر ایبے میں  ادا کی جائیں گی۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ کو ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ بادشاہ چارلس ملکہ برطانیہ الزبتھ کی بادشاہت کے خاتمے کا رسمی اعلان کریں گے۔

اعلان کے بعد شاہی سُنار ملکہ کا تاج ان کے تابوت سے ہٹا  دیں گے۔ ملکہ الزبتھ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے سلسلے میں آج برطانیہ میں عام تعطل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر شمعیں روشن کر کے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply