• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملکہ برطانیہ کو آج ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کیا جائے گا

ملکہ برطانیہ کو آج ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کیا جائے گا

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج ویسٹ منسٹر ایبے میں ادا کی جائیں گی۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ کو ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ بادشاہ چارلس ملکہ برطانیہ الزبتھ کی بادشاہت کے خاتمے کا رسمی اعلان کریں گے۔

اعلان کے بعد شاہی سُنار ملکہ کا تاج ان کے تابوت سے ہٹا دیں گے۔ ملکہ الزبتھ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے سلسلے میں آج برطانیہ میں عام تعطل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر شمعیں روشن کر کے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کو ٹی وی چینلز پر بھی براہ راست دکھایا جائے گا۔ برطانوی حکومت کے مطابق پارکس، چوک، گرجا گھروں میں بھی آخری رسومات دیکھنے کے لیے اسکرینیں لگائی گئی ہیں۔

دنیا بھر سے سربراہان مملکت ملکہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شاہی خاندان کے اراکین کا ساتھ دینے پہنچ رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں 8 ستمبر کو بیلمورل میں وفات پا گئی تھیں۔ انھوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply