ممبئی:اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد ایک اور بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ نے اذان کی آواز کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اذان کی آواز سن کر سکون ملتا ہے۔
فلم’’اڑتا پنجاب‘‘،’’فلوری‘‘اور’’سورما‘‘جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور بالی ووڈ اداکار دلجیت دوسانجھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اذان کو بہترین قرار دیا اور کہا ’’اگرچہ جب اذان ہوتی ہے تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آتا، کیونکہ میں اتنا سمجھدار نہیں ہوں، لیکن اذان کے وقت جو آواز آتی ہے اسے سن کر بہت سکون ملتا ہے۔‘‘
اس کے ساتھ ہی اداکار دلجیت نے کہا کسی بھی مذہب میں اوپر والے کی نیچر کی، اس کی صفت میں اور اس کے شکر میں جو سکون ہے وہ بہترین ہے۔

واضح رہے کہ اس سےقبل اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی اذان کی آواز کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اذان کی آواز سن کر بے حد سکون ملتا ہے۔
Am in Dubai ..
Jo Best Hai Woh Hai “AZAAN”
Although Mujhey Kuch Samjh Nahi aata.. Kion ke Itna Samjhdaar Nahi Hu .. But Jo Sound hai….Baut Sakoon Milta Hai Sunn Ke??
Kisi bhi Dharm Mai.. Bhagwan ki.. Nature Ki.. Uski Sifat Mai..Uske SHUKAR Mai Jo Sakoon Hai.. WAH WAH ?
— DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh) August 21, 2018
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں