• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ناخوشگوار رشتے تمباکو نوشی سے زیادہ خطرناک ہو سکتے ہیں، تحقیق

ناخوشگوار رشتے تمباکو نوشی سے زیادہ خطرناک ہو سکتے ہیں، تحقیق

سائنسی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ مجبوری اور ناخوشگوار رشتے تمباکو نوشی سے زیادہ خطرناک ہو سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محققین نے 30 سالوں میں دس ہزار مرد حضرات کی صحت اور موت کے اعداد و شمار کا مطالعہ کیا ہے۔

مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی سے ناخوش رہنا ، یا شادی کو برا سمجھنا مردوں کو دماغی بیماری جیسے فالج اور شریانوں کے بند ہونے سے اسی طرح موت کی طرف لے جاتا ہے جیسے تمباکو نوشی اور جسمانی سرگرمی کی کمی جس کی تعداد 69 فیصد ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مطالعے کے مصنفین کا کہنا ہے کہ مردوں کی صحت کو بہتر بنانے اور طویل عمر تک ان کی مدد کرنے کے لئے میرج تھراپی کو فروغ دینا ضروری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply