16 اگست سے مزید مون سون بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

پنجاب میں 16 اگست سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

پنجاب میں آئندہ دنوں میں مزید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔

16اگست کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔بارش کے باعث راولپنڈی،فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 15اور 16 اگست کے دوران راولپنڈی،سیالکوٹ اور نارووال کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔18اگست تک ڈی جی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے پیشگی انتظامات کیے جائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ ہنگامی حالات میں تمام ادارے یکجا ہو کر آپریشن میں حصہ لیں۔روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے۔ڈی واٹرنگ سیٹس،ضروری مشینری اور عملے کو الرٹ رکھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply