• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیر اعظم نے راول چوک فلائی اوور منصوبے کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم نے راول چوک فلائی اوور منصوبے کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو متعلقہ حکام نے راول چوک فلائی اوور منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، سابق اراکین اسمبلی حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، رکن اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، زہرہ ودود فاطمی، طارق فاطمی، دانیال چوہدری، سی ڈی اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے قائد اعظم کی عظیم قیادت میں لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے خداداد مملکت پاکستان حاصل کیا۔ آج پاکستان کی 75 ویں سالگرہ ہے اور پوری قوم یہ دن بڑے اہتمام اور جوش وخروش سے منارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن پاکستان کا یوم آزادی مناتے ہوئے اس دن کو گواہ بنا کر عہد کریں کہ جس طرح قائد اعظم اور لاکھوں مسلمانوں نے تحریک چلائی اسی طرح ہم آج کمر بستہ ہو کر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے اور پاکستان کواس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے منتخب میئر سمیت سب کو مبارک دیتا ہوں کہ سب نے محنت کی، 20 بسیں لائے ہیں، کاش یہ پہلے منگوائی ہوتیں تو یہ کبھی لیٹ نہ ہوتا، انٹر سٹی بس سروس کو 2 کے بجائے ایک ماہ میں مکمل کیا جائے اور راول چوک انڈر پاس کی تکمیل جلد کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے بڑے منصوبے پورے ملک میں کم سے کم مدت میں مکمل کیے اور مزید منصوبے بنائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply