• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈالر کی قیمت میں 9 روپے58 پیسےکمی،انٹر بینک میں 228 روپے80 پیسے کا ہوگیا

ڈالر کی قیمت میں 9 روپے58 پیسےکمی،انٹر بینک میں 228 روپے80 پیسے کا ہوگیا

 انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت  کم ہو گئی۔ ڈالر 228 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض بحالی سے متعلق مثبت پیغام سامنےآنے کے بعد انٹر بینک میں  ڈالر کی قیمت گر گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 9 روپے 58 پیسےسستا ہو گیا اور انٹر بینک میں ڈالر228 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔

 

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے آخری شرط بھی پوری کر دی۔

آئی ایم ایف کی پاکستان میں کنٹری نمائندہ کے مطابق پاکستان نے پی ڈی ایل میں اضافہ کرکے ساتویں اور آٹھویں جائزہ معاہدے کی آخری پیشگی شرط بھی مکمل کردی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا متوقع اجلاس رواں ماہ ہوگا۔ اگلی قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply