سمندری طوفان کے باعث 31 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

زمبابوے میں سمندری طوفان کے باعث 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حکام کے مطابق 71 افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں، جن کو ریسکیو ذرائع تلاش کررہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق زخمیوں اور ہلاک افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جبکہ طوفان کے باعث مشرقی صوبے میں کئی پل بہہ گئے اور گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق سمندر طوفان آئیدائی نے جمعے کو وسطی موزمبیق میں بھی تباہی مچائی تھی۔

موزمبیق میں طوفان کے دوران مختلف واقعات میں لگ بھگ 87 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسی طوفان کے باعث ملاوی میں بھی تقریباً 56 افراد ہلاک ہوئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply